290

صوبےخیبر پختونخوا میں بڑی تعداد میں بیورو کریسی اور پولیس میں تبادلوں کا فیصلہ

پشاور۔ عید الضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد صوبے میں بڑی تعداد میں بیورو کریسی اور پولیس میں تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ باکردار ، دیانتدار اور اچھی شہرت رکھنے والے افسران کے ناموں کو حتمی شکل دیا جارہاہے۔ اچھی شہرت رکھے والے سینئر بیورو کریٹس کو سیکرٹریز ، کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز کے عہدوں پر تعینات کیاجائے گا۔صوبے میں بیورو کریٹس اور پولیس افسران کی تعیناتی کے لئے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اورعید الضحیٰ کی چھٹیاں ختم ہونے کے کے بعد اسے فائنل کردیاجائے گا ۔عید الضحیٰ کے بعد بڑی تعداد میں بیورو کریسی اورپولیس افسران کے تبادلے کئے جائینگے گزشتہ روز پہلے مرحلے میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اکبر خان کوتبدیل کر کے محمداسرار کو پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر تعینات کیا ہے۔ جبکہ امتیاز احمدکو پی ایس او تعینات کیا ہے ۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید افسران کے تبادلے کئے جائینگے ۔ ڈی آئی جیز ، ڈی پی اوز ، ڈی ایس پیز کے علاوہ انتظامی عہدوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، تحصیلداروں وغیرہ کے تبادلے بھی کئے جائینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں