194

تبدیلی کا آغاز سیلاب زدگان کیلئے فوری امدادی کاروائی، صوبائی و ضلعی حکومت کا شکریہ۔فاروق علیشاہ

دروش(نامہ نگار) عید کے صبح تیز بارش ہونے کی وجہ سے کاؤ گو ل میں شدید سیلاب میں اوسیک کے گھرانے سیلاب برد ہو گئے اور انتظامیہ کی فوری کاروائی تبدیلی کی نویدسنائی ہے۔ ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی ائی و نائب ناظم ویلج کونسل آڑیاں فاروق علیشاہ نے اخباری بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح انتظامیہ سیلاب زدگان کے ساتھ اپنا تعاؤں رکھا یقیناً خراج تحسین کے مستحق ہیں۔دروش پولیس کے نوجوانوں اور زمہ داروں نے جس طرح کار کردگی دیکھائی ہم ان کی خدمات کو سراہاتے ہیں۔ خاص کر تحصیلدار دروش عتیق الرحمن پہلے دن سے سیلاب زدگاں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے اور اے ڈی سی چترا ل کا بھی مشکور ہیں کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خود بحالی کاموں کی نگرانی کی اور ایشائے خور دونوش کے سامان پہنچائے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر شوکت علی کے بھی انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے بروقت کاروائی کر کے پائپ لائن کو بحال کر کے پانی کی ترسیل کو یقینی بنا یا اور ساتھ ساتھ ٹی ایم اے دروش کے جوانوں کا بھی بھی شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر کمشنر ملاکنڈ ظہر الا سلام اور ایم پی اے وزیر زادہ کا خصوصی دورہ متاثریں کی مشکلات میں کمی لائی اور متاثریں کی بحالی کیلئے ہر ممکن کی تعاؤں کر نا تبدیلی کا ا?غاز ہے۔ میں غیر حکومتی تنظیموں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں سے سیلاب زدگان کے ساتھ اپنا تعاؤں جاری رکھا ۔محکمہ فارسٹ کے زمہ داروں نے گھر کی تعمیرات کیلئے فوری پر مرمٹ ایشو کر کے متاثریں کی مشکلات میں کمی لائی جس کیلئے ملاکنڈ کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایکسن سی اینڈ ڈبلیو بھی کی کام قابل تعریف ہے چند دنوں میں روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کے بھی انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے سیلاب کی پہلے ہی دورہ کر کے متاثریں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں