501

ضلع کنوینئر چترال مولانا عبدلشکور کا تحصیل دروش کے زلزلہ سے متا ثرہ علاقوں کادورہ

 چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)ضلع کنوینیئر مولانا عبدالشکور نے تحصیل دروش میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔گاؤں شمش آباد کابھی تفصیلی دورہ کیا۔ زلزلہ کے ایک ہفتہ گذرنے کے بعد بھی متاثرین کو امداد نہ ملنے پراُنہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال کو فون کرکے متاثرین کو فوراً امداد پہنچانے کا کہا ۔جِس پر ڈپٹی کمشنر نے اے۔سی دروش کو فون کرکے 40 ٹینٹ موقع پر پہنچا دئیے۔ اُوسیک، جنجریت ڈاپ ، سوئیر ، دمیک ، نگر ، بڈوگاڑ پُرانہ بازار دروش کے محلے کا تفصیلی دورہ کرکے

متا ثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ زلزلہ سے ہونے والے نقصا نات کا جائزہ لینے کے ساتھ امداد ی کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔اے اے سی دروش کو تاکید کی کہ وہ اپنی ٹیم کو لیکر امدادی کاموں کو تیز کریں۔ اُنہوں نے متاثرین سے درخواست کی کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں۔ ضلع حکومت نے متا ثرین کی جلدبحالی کے لئے اقدامات تیز کئے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں