264

دیر ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور کی نئی 23 رکنی کابینہ کا اعلان 

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)دیر ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور کی نئی 23 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے جسکی تشکیل مرکزی جنرل سیکرٹری شیرین رحمان کے حجرہ رحمان بابا خاموش کالونی پشاور میں منعقدہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوئی جبکہ نومنتخب صدر حاجی سلطان یوسف عرف دیرلالاجی نے کابینہ ممبران کا باضابطہ اعلان کیا کابینہ میں حاجی فاتح زر گل بانی تنظیم، حاجی محمدسعید چیئر مین مجلس عاملہ ،سراج الدین قریشی وائس چیئرمین اول (امور نوجوانان)،حاجی عبدالرزاق وائس چیئر مین دوئم(امور خواتین)، ماسٹر فیض محمدسینئر نائب صدر، حاجی ملارحمت نائب صدر اول،حاجی گل محمد نائب صدر دوئم، حاجی بہادرحان نائب صدر سوئم، احسان اللہ نائب صدر چہارم، معتبرخان جائنٹ سیکرٹری،شمس الر حمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری،غلام حسین غازی میڈیا سیکرٹری،قاری یوسف شاہ و محمد جمیل سو شل میڈیا سیکرٹری اول و دوئم، ماسٹر ظاہر شاہ ایجو کیشن سیکرٹری،سرفرازخان ہیلتھ سیکرٹری،گل بادشاہ گل سپورٹس سیکر ٹری، امان اللہ فنا نس سیکرٹری، حاجی فضل الرحیم لیگل ایڈوائزر،راحت اللہ کلچر سیکرٹری،امیرالدین ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور مولانا فیض محمدخان کوآرڈی نیشن سیکرٹری شامل ہیں واضح رہے کہ مر کزی صدر حاجی سلطان یو سف دیر لالا جی چند ہفتے پہلے پشاورڈویژن کے پانچ قو می حلقوں، 14 صوبائی حلقوں، 92 یونین کونسلوں اور 346 ویلج کونسلوں سے ووٹنگ میں بھا ری اکثریت کے ساتھ کا میاب ہوئے تھے اس موقع پر مرکزی یو تھ کیلئے ڈاکٹر ولی خان صدر اور نور سید خان جنرل سیکرٹری کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیاکابینہ کی حلف برداری عنقریب پشاور کے مقامی ہوٹل میں ہو گی جس میں اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے حلف برداری کیلئے پشاور ڈویژن کے تمام جنرل ممبران کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں