183

خیبر پختونخواہ میں سادگی مشن کا آغاز، سرکاری تقریبات میں چائے پیش کرنے پر پاپندی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیر اعظم عمران خان کے سادگی اپنانے کے مشن پر عمل کرتے ہوئے سرکاری اجلاسوں میں چائے پیش کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘اے پی پی’ کے مطابق محمود خان نے بس ریپڈ ٹرانزٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور اس دوران احکامات جاری کیے کہ اب سرکاری اجلاس میں کسی بھی قسم کے مہمان کو چائے نہیں پیش کی جائے گیانہوں نے کہا کہ پارٹی نے 2018 کے انتخابات میں عوام سے جو مینڈیٹ لیا ہے اس کی بنیاد پر کفایت شعاری پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس طرح کی چیزوں سے اجتناب کرنا ہو گا۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے احکامات جاری کیے کہ کسی بھی تقریب میں بوتل کا پانی نہیں پیش کیا جائے گا، بلکہ مہمانوں کو گلاس میں پانی دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سرکاری تقریبات میں دیگر اخراجات میں کمی لانے کے لیے بھی جلد احکامات جاری کیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں