235

محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ کام کر نے والے نگہبانوں نے اپنے نو مہینوں کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع 

چترال (ڈیلی چترال نیوز) سب ڈویژن مستوج کے ہیڈکواٹربونی میں سونامی شجرکاری کے سلسلے میں محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ کام کر نے والے نگہبانوں نے اپنے نو مہینوں کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور منگل کے روز سے بونی چوک پر احتجاجی دھرنا شروع کردیا ہے۔ احتجاجی نگہبانوں نے مقامی میڈیا کو فون پر بتایاکہ اسسٹنٹ کمشنر نے ان سے وعدہ کے باوجود ان کے تنخواہوں کو ادا نہیں کراسکے جس کی وجہ سے ان کو مجبوراً احتجاج شروع کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھاکہ احتجاج کے دوسرے مرحلے پر وہ تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں