254

انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع چترال کا اجلاس زیر صدارات سابق صدر ITA چترال شاہ فرید الحق منعقد

چترال (نامہ نگار)منگل کے روز گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع چترال کا ایک اہم اجلاس زیر صدارات سابق صدر ITA چترال شاہ فرید الحق منعقد ہوا۔جسمیں انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع چترال کی عبوری کابینہ کی تشکیل با ہمی اتفاق رائے سے کی گئی۔جسمیں شاہد جلال ایس ایس ٹی کو صدر اور عبدالغنی SPST کو جنرل سکر ٹری منتخب کیاگیا۔دیگر عہدیداروں میں قاضی شاہد کو سنئیر نائب صدر، شجاع الرحمن اور عزیزحسین شاہ نائب صدور ، سلطان محمد سکرٹری انفارمیشن اور نور اعظم خان کو سو شل میڈیا سکرٹری مقرر کیا گیا۔ انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن چترال کے منتخب ڈسٹرکٹ کابینہ سے صدر پی ٹی آئی ضلع چترال عبد الطیف نے حلف لیا۔ عبوری کابینہ تحصیل اور یو نین کونسل کی سطح پر ITA کی تنظیم نوع کر ے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں