230

سی پیک کی اہمیت سے انکارممکن نہیں،خطے میں معاشی انقلاب برپاہوگا،ڈاکٹراقبال

قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں چائینز زبان و ثقافتی تبادلہ پروگرام سے آگاہی کے حوالے سے تعارفی نشست کا انعقاد کیاگیا۔تعارفی نشست کا انعقاد KIU کے شعبہ کنفیوشیس سیٹ نے کیاتھا۔تعارفی نشست کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمداقبال تھے ۔ان کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ،پرووسٹ ڈاکٹر منظور علی ،ڈائریکٹر کنفیوشیس سیٹ محمد الیاس ،KIUچائنز لنگویجز کے کوارڈینیٹر لیانگ ،یونیورسٹی کے سینئر آفیسران وفیکلٹی ممبران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔تعارفی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہاکہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں KIUنے کلیدی کرداراد ا کیا۔KIUجی بی کا مستقبل ہے یہیں سے مستقبل کے ستارے پیدا ہورہے ہیں۔گلگت بلتستا ن میں موجود وسائل، مواقع اور مسائل پر یونیورسٹی کام کررہی ہے ۔جس کی وجہ سے حکومت کومسائل و آسانیوں کے حوالے سے آگاہ ہونے میں آسانی پیدا ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کی وجہ سے خطے میں معاشی انقلاب آنے والاہے ۔سی پیک کی اہمیت سے کسی کو کوئی انکار نہیں ہے ۔اسی اہمیت کے پیش نظر KIUنے کنفیوشیس سیٹ قائم کرکے نوجوانوں کو چائینز لنگویجز سمیت چائینز ثقافت سے آگاہی دلائی ۔اس اہم کام کے انجام دہی پر یونیورسٹی کی جتنی تعریف کیجائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے لیے فنی مہار ت کے حامل افراد کی ضرورت ہے اسی ضرورت کے تحت KIUکنفیوشیس سیٹ اور آئی پی ڈی کے زریعے نوجوانوں کو تیار کررہی ہے ۔جو کہ یقین خوش آئند اقدام ہے ۔اس سے قبل تعارفی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ درخشاں مستقبل کے لیے لازمی ہے کہ وقت کی پابندی کریں۔وقت کی پابندی کے بغیر ترقی یافتہ ممالک کے صف میں آنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو چائینز زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ چائینز کے اقدار کو بھی سیکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔چائینز وقت کی پابندی،اخلاق اور احترام انسانیت کے لحاظ سے بے مثال ہیں۔ ہمیں اپنے روز مرہ کی زندگی میں وقت کی پابندی،اخلاق،احترام انسانیت کے حوالے سے ان کی تقلید کرنےکی ضرورت ہے ۔ان سے قبل چائینز زبان و ثقافتی تبادلہ پروگرام و KIUکنفیوشیس سیٹ کے حوالے سے ڈائریکٹر کنفیوشیس سیٹ محمدالیاس و کوارڈینیٹر لیانگ اور ڈاکٹر قمرعباس نے تعارفی نشست کے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ KIUکنفیوشیس سیٹ چائینز لنگویج سمیت دیگر کورسسزکرانے سمیت طلباء کو چائینز لنگویجز کے وظیفوں کے لیے تیار کرتاہے۔اب تک 50سے زائد طلباء چائینز لنگویجز وظیفہ حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک KIUکنفیوشیس سیٹ میں گلگت بلتستان سے سینکڑوں طلباء چائینز لنگویجز کی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ KIUکے گیارہ ڈپارٹمنٹ میں 330طلباء بطور مضمون چائینز زبان پڑھ رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں