206

خیبرپختونخوا کی 14 رکنی کابینہ آج اپنے عہدوں کا حلف لے گی

خیبرپختونخواہ اسمبلی کی 14 رکنی کابینہ آج گورنر ہاؤس میں اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی، جبکہ ایک رکن شاہ محمد نے بطور مشیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔ کابینہ کا یہ حلف ایک بارپہلے بھی وزیراعلیٰ کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔چودہ رکنی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی اور وزراء سے حلف قائم مقام گورنر مشتاق احمد غنی حلف لیں گے صوبائی کابینہ میں سینئر وزیر عاطف خان سمیت گیارہ وزراء اور تین مشیر شامل ہیںنئی صوبائی کابینہ میں عاطف خان سینئر وزیر کیساتھ ساتھ سیاحت کا محکمہ بھی سنبھالیں گے۔ شہرام ترکئی محکمہ بلدیات، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ، محمد اشیاق ارمڑ محکمہ جنگلات، قلندرخان لودھی محکمہ خوراک، شکیل خان محکمہ مال، محب اللہ محکمہ زراعت، ڈاکٹر امجد علی محکمہ معدنیات، سلطان محمد خان محکمہ قانون، ہشام انعام اللہ محکمہ صحت، کامران بنگش محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ہوں گے ۔اسی طرح عبدالکریم وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صنعت ہوں گے اور ضیاء اللہ بنگش بھی وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے اس کے علاوہ اکبر ایوب خان کو من پسند وزارت نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جبکہ شاہ محمد نے بطور مشیر اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنوبی اضلاع کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے جنوبی اضلاع کو کابینہ میں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں