198

چترال میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات؛محکمہ صحت بالآخر حرکت میں آیا

چترال(نامہ نگار)ضلع چترال میں آئے روز خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات نے بالآخر صوبائی محکمہ صحت کی توجہ اپنی جانب مبذول کر الی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی نظامت صحت نے چترال میں خود کشیوں کے پے درپے واقعات کے بعد اس ضمن میں حقائق کا جائزہ لیکر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ اس کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات کے پیچھے نفسیاتی مسائل سمیت دیگر عوامل کے بارے میں چھان بین کرکے جلداز جلد ایک مفصل رپورٹ پیش کرے۔ اس ضمن میں تشکیل شدہ کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے دفتر سے ڈاکٹر عظمت اللہ ڈائریکٹر ایڈمن ڈی جی ہیلتھ آفس کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممبران میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال اور ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سے سائیکو ہیلتھ پروگرام کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں