269

چترال میں سیلاب اور ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور تبا ہ شدہ ڈھانچے کی تعمیر نو کا منصوبہ اور تخمینہ لاگت کی ابتدائی سمری تیار کرلی

پشاور ۔خیبر پختونخوا حکومت نے چترال میں سیلاب اور ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور تبا ہ شدہ ڈھانچے کی تعمیر نو کا منصوبہ اور تخمینہ لاگت کی ابتدائی سمری تیار کرلی ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے ) نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے (یواینڈ ڈی پی ) کے تعاون سے سال 2015کے دوران چترال میں زلزلے اور ملاکنڈ ڈویژن میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے ایک سمری تیار کرلی ہے ۔ اس مقصد کیلئے این ڈی آر ایم ایف کے نام سے قائم ادارے نے پہلے ہی صوبائی حکومت کو 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر فنڈ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے تحت صوبے میں قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں دوبارہ آبادی کاری کیلئے صوبائی حکومت 30فیصد جبکہ این ڈی آر ایم ایف 70فیصد اخراجا ت برداشت کریگی ۔خصوصی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ آبادکاری اور تعمیر نو کے اس منصوبے کا سروے مکمل جبکہ پی سی ون جلد تیار کئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں