281

CDLDمیرٹ کے بنیادپرترقیاتی اوربحالی کے چھوٹے بڑے منصوبوں پرکام کررہے ہیں/صدرعلماء ونگ پی پی پی قاری نظام الدین 

دروش(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی علماء ونگ کے ضلعی صدرممتازعالم دین قاری نظام الدین نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ہم اہلیان پوٹھنیاندہ بالاCDLD کے مشکور ہیں کہ اس نے ہمارے بہت دشوار گزار راستے کو بناکر علاقے کے مکینوں کی دعائیں لینے کے ساتھ ساتھ ایک نمایاں خدمات انجام دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس گاوں میں پاکستان بنے کے بعد سے اب تک کو ئی بھی سرکاری فنڈ اس علاقے کے ترقی کیلے استعمال نہیں ہواہے۔ یہ سی ڈی ایل ڈی کا علاقے کے عوام پر بہت بڑا احسان ہے ۔انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام سی ڈی ایل ڈی سے توقف رکھتے ہیں کہ ائندہ بھی یہاں کے ترقی میں اپناکرداراداکریگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ جولوگ CDLDعلاقے کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے میرٹ کے بنیادپرترقیاتی اوربحالی کے چھوٹے بڑے منصوبوں پرکام کررہے ہیں جن پریہاں کے عوام اُن کوسلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ عوام دشمن عناصرکوکمیشن نہ ملنے کی وجہ سے اس ادارے کی مختلف کرتے ہیں اس لئے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں CDLDکومیرٹ کے بنیادپرکام کرنے کی مکمل اجازت دی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں