309

پی ٹی آئی وفد کا آلوپر ٹیکس کے خلاف سپیشل سیکریٹری بلدیات سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف چترال کا ایک وفد جنرل سیکریٹری اسرارالدین کی قیادت میں گزشتہ دن لوکل گورنمنٹ سکریٹریٹ کا دورہ کیا جس میں تحصیل کونسل چترال کی طرف سے لگائے گئے ٹیکس اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عوام کی پریشانی زیر بحث رہی، وفد نے اسپیشل سیکریڑی برائے لوکل گورنمنٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور وہاں سے لوکل گورنمنٹ کمیشن کا دورہ کیا۔ ملاقات میں اسرار صبور نے کہا کہ کسان دشمن پالیسی سے ملک و قوم کا نقصان ہوتا ہے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ حکومت عوام اور ملک کی وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھ کر پالیسی بنائے تاکہ قابل قبول ہو، اگر اسطرح کے کسان دشمن ٹیکس لگائے گئے تو کسان آلو اور مٹر کاشت کرنا ہی بند کردیں گے تونقصان پورے ملک کا ہوگا۔ وفد کے دیگر ارکان میں ایم پی اے وزیر زادہ، چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان، پی ٹی آئی کے محمد شریف، محمد ارشاد اور شیر جہان ساحل شامل تھے۔ ایم پی اے وزیر زادہ نے کہا کہ وہ اس مسلے کو اسمبلی فلور میں بھی اٹھا لیں گے مگر اب فصل تیار ہے اس لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ سرتاج احمد خان نے کہا یہ مسلہ لوکل کونسل کمیشن میں اٹھا لیں گے اور جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔بلدیہ مرکز سے یہ بات بھی کنفرم ہوئی کہ ٹیکس قانون پاس کرتے وقت علاقے کے نماِئندوں کی رضامندی شامل تھا۔ ورنہ قانون سازی نہیں ہوسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں