407

چترال پولیس کے انسپکٹر سلطان بیگ المعروف دبنگ روڈ حادثے میں جان بحق،بھتیجاشدیدزخمی،ء چرون سے چترال آنے والی گاڑی برنس کے مقام پرحادثے کاشکار4افرادزخمی

چترال(سردارعبدالرحمن) چترال پولیس کے انسپکٹرسلطان بیگ آج دوپہر اپنے ذاتی گاڑی جمنی میں گھرجاتے ہوئے بیلپھوک کے مقام پرحادثے کا شکارہوکر جان بحق ہوگیا ہے گاڑی میں اس کے ہمراہ اس کابھانجاحمیدبھی تھاجوشدیدزخمی ہے۔ایمبولینس میں زخمیوں کوڈی ایچ کیوہسپتال چترال پہنچایاگیا۔مرحوم انسپکٹرانوسٹی گیشن پولیس چترال میں تعینات تھے۔مرحوم نہایت ایماندار،دیانت دار اور دبنگ ٹائپ کا پولیس آفیسرتھا۔عوام میں بھی مرحوم دبنگ انسپکٹرکے نام سے مشہورتھا۔ چترال بالخصوص چترال پولیس کا بڑا نقصان ہے۔ مرحوم اپنی بے داغ اور دبنگ کردار کی وجہ سے عوام الناس میں خاصے مقبول ہے۔ بحیثیت ایس ایچ او تھانہ بونی،چترال اوربمبوریت میں آپ نے منشیات کے گرد گھیرا تنگ کردیا تھا اسی لئے دبنگ کا نام سنتے ہی جرائم پیشہ افراد کانپتے تھے۔دودن قبل اس نے بیٹے کاشادی بھی کرایاتھا۔ادرین اثنا ء چرون سے چترال آنے والی گاڑی برنس کے مقام پرحادثے کاشکارہوا ہے کس میں عبدالقادر،زوجہ عبدالقادر اور انکی بیٹی کے علاوہ زوجہ مصطفیٰ اور اسکابیٹا ساکنان چرون زخمی ہوئے ہیں۔جوتورکہوسے آنے والی سوزوکی سے لفٹ لیکرچترال آرہے تھے گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں