226

بشقیرلٹکوہ سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچرمحمدقاسم گذشتہ رات اپنے گھرمیں گلے میں پھنداڈال کرخودکشی کرلی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)لٹکوہ کے مقام پربشقیرسے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچرمحمدقاسم ولدثمرخان جوکہ گورنمنٹ پرائمری سکول نرکوریت میں ہیڈٹیچرکے طورپرڈیوٹی انجام دے رہاتھا۔گذشتہ رات اپنے گھرمیں گلے میں پھنداڈال کرخودکشی کرلی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔تاہم دفعہ 174کے تحت تفتیش جاری ہے ۔واضح کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران خودکشی کایہ 13واں واقعہ ہے ۔جبکہ رواں سال 36افرادنے خودکشی کی ہے جس میں زیادہ تعدادطلبہ اورتعلیمی اداروں سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں