252

ایم این اے مولانا چترالی کا چیئرمین این ایچ اے سے ملاقات، چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکی یقین دہانی

متحدہ مجلس عمل چترال کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے چےئر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں لواری ٹنل میں آمدورفت کے سلسلہ میں شیڈول کا بہانہ بنا کر چترال کے باشندوں سے اذیت ناک سلوک جاری رکھنا کئی کئی گھنٹے بلا وجہ روک کر رکھا جاتا ہے ٹنل کے دونوں اطراف با لخصوص چترال کی اطرف روڈزمیں سست روی سے جاری تعمیراتی کام کو تیز کرنے ، اَیون بمبوریت ، چترال گرم چشمہ اور بونی اور شندور روڈز پر تعمیراتی کام کا جلد آغاز کرنے اور دروش چترال روڈ کی فوری توسیع و پختگی پر بات چیت ہوئی چےئر مین این ایچ اے نے مولانا چترالی کو یقین دھانی کرائی کہ جلد ہی مذکورہ بالا خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی اور چترال کے ان اہم مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں