260

چترال پولیس کے انسپکٹر منیر الملک نے اپر کالج کورس میں صوبے بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

چترال(بشیر حسین آزاد)پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کے ایک نوٹفیکیشن کے مطابق چترال پولیس کے انسپکٹرز منیر الملک ،امان اللہ اور مفتاح الدین اپر کالج کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔اس کورس میں کے پی کے پولیس سے تعلق رکھنے والے130اہلکاروں نے حصہ لیاجن میں چترال سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر منیر الملک نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ امان اللہ 14ویں اور مفتاح الدین نے 16ویں پوزیشن حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ان پوزیشن حاصل کرنے والے پولیس آفیسران کی کامیابی چترال اور چترال پولیس کے لئے باعث فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں