210

ہندوکش پیراگلائیڈنگ کوبہتر کار کردگی پر حکومت آزاد جمو کشمیر کی طرف سے کیش انعام اور شیلڈ سے نوازا

چترال(نامہ نگار)ہندوکش پیراگلائیڈنگ کلب کو آزاد جمو کشمیر کے حکومت کی طرف سے چار روزد دورے پر کشمیر مدعو کیا تھا ۔ جس میں صدر سیف اللہ جان نائب صدر سید سجاد حسین جان ، پائلٹ میر محمد یاسین ، اور پائلٹ بشارت عالم نے حصہ لیا اور بہتر کار کردگی پر حکومت آزاد جمو کشمیر کی طرف سے کیش انعام اور شیلڈ سے نوازے گئے ۔ یہ ہندو کش پیراگلائیڈنگ کلب کی ایک بہترین کامیابی ہے ۔ اس پروگرام میں پورے پاکستان سے 20پیراگلائیڈرز نے حصہ لئے تھے جس میں ہندکش کے پیرا گلائیڈرز پائلٹ سر فہرست رہے ۔ 6ستمبر کے موقع پر چترال میں چترال سکاوٹس کی طرف سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ہندکش پیراگلائیڈنگ کلب کے دو پائلٹوں نے حصہ لیا جو کہ سید معراج حسین شاہ اور ساجد الرحمن پر مشتمل تھے ۔ ان دو پائلٹوں نے عرض پاکستان کا جھنڈا اور چترال سکاوٹس کے جھنڈا لیکر گراؤنڈ میں انتہائی کامیابی سے لینڈ نگ کی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے ان کو کیش پرائز سے نوازا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں