چترال ( محکم الدین ) کلر چترال کے زیر اہتمام ضلع کونسل چترال کے ہال میں یوم دفاع کے سلسلے میں شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں ضلع نائب ناظم چترال مولانا عبد الشکور مہمان خصوصی تھے ۔ یہ تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی ۔ جس میں پہلی نشست کی صدارت ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود اور دوسری نشست کی صدارت جنرل منیجر آغا خان ایجو کیشن سروس پاکستان بریگیڈئیر ریٹائرڈ خوش محمد نے کی ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض معروف سوشل اکٹی وسٹ عنایت اللہ اسیر نے انجام دی ۔ پہلی نشست کے صدارتی خطاب میں ڈپٹی کمشنر چترال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاَ ۔ کہ اللہ رب العزت نے انسانوں میں شہدا ء کو سب سے اہم منصب عطا فرمایا ہے ۔ اور شہادت ہی کے بدلے لازوال زندگی عطا کی ہے ۔ اور یہ شہدا ہی کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔ کہ ہم سکون اور اطمینان کی زندگی جی رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جن کے جوان بیٹے پاکستان کی سالمیت اور بقا کیلئے قربان ہوئے ۔ وہ لوگ نہایت عزت و احترام کے لائق ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے دارالاطفال چترال کے یتیم بچوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا یقین دلایا ۔ اور اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز کی کوششوں کو سراہا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال لیویز کے شہید جوانوں کے ورثا اور دارالاطفال کے بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کئے ۔ بعد آزان دوسری نشست میں صدر محفل کے فرائض جی ایم اے کے ای ایس پی (ر)بریگیڈئر خوش محمد نے انجام دی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ضلع نائب ناظم چترال مولانا عبد الشکور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پاکستان کی بہادر فوج نے صرف بھارت کے ساتھ جنگوں کا مقابلہ نہیں کیا ۔ بلکہ افغان جنگ میں روس کو شکست سے دوچار کرنا ، نائن ایلوین کے بعد اُبھرنے والے دہشت گردی کی