234

یوم دفاع پاکستان مرکز خصوصی تعلیم چترال میں منایا گیا

6ستمبر 2018کو یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب مرکز خصوصی تعلیم چترال میں منعقدکیاگیا۔تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہواتلاوت مولانا تاج الملوک نے کی اور تلاوت کے بعد مولانا تاج الملوک نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے “مجھے پاکستان سے پیار ہے “کے موضوع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وطن کے شہیدوں اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کی۔ تقریب میں شریک خواتین و حضرات نے بھی ا پنے تاثرات کا اظہارکیا،تقریب کے مہمان خصوصی جمیلہ نے یوم دفاعِ پاکستان کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے اسٹاف کا شکریہ اداکیااورکہاکہ ، اِنھوں نے یہ تقریب منعقد کر کے ہمیں اوراِن خصوصی بچوں کوآگاہی دی۔آخر میں تقریب کے صدر اور ادارے کے سربراہ رحمت نواز سروری نے یوم دفاع اور خصوصی بچوں کے موضوع پر تقریر کی اور کہا کہ خصوصی بچوں کو پیار اور محبت سے تربیت دینے کی ضرورت ہے جس میں والدین اور اساتذہ اکرام دونوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔تقریب کے اسٹیج سیکٹری کے فرائض اظہرالدین نے انجام دی،آخر میں شرکاء کیلئے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں