357

سلطان بیگ کی موت سے قوم اور محکمہ پولیس اصول پرست اور قانون کے رکھوالے سے محروم ہوگئی۔ عید علی مستوج

(کریم اللہ) سلطان بیگ محروم قانون کے حقیقی رکھوالے اور نڈر پولیس آفیسر تھے جو قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلئے ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کو ہمہ تن تیار رہتے تھے ان کی موت سے قوم اور محکمہ پولیس ایک عظیم انسان سے محروم ہوگئی۔ ان خیالات کا اظہار نامور سیاسی کارکن اور نائب ناظم ویلج کونسل پرواک عید علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے سلطان بیگ کے حادثے کا شکار ہوکر وفات پانے پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے روح کی دائمی سکوں کے لئے دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ سلطان بیگ کی بے وقت موت سے پوری قوم کو دکھ پہنچا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں پوری چترالی قوم سلطان بیگ مرحوم کے خاندان کے ساتھ ہے اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔ عید علی کا کہنا تھا کہ سلطان بیگ مرحوم تھانہ بونی میں اپنی تعیناتی کے دوران علاقے میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرکے علاقے کو جرائم سے پاک کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا ساتھ ہی بے قصور اور غریب لوگوں کے ہمدرد بھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں