چترال ( محکم الدین ) طلبہ کی صلاحیتوں کو اُبھارنے، تعلیمی میدان میں مُسابقت کی فضا پیدا کرنے اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایون اور گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت میں شاندار پروگرامات منعقد کئے گئے ۔ جو کہ اٹالین گورنمنٹ کے مالی تعاون سے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت اے کے آر ایس پی اور اے وی ڈی پی کے زیر انتظام انجام پائے۔ گرلز ہا ئی سکول ایون میں سکول کی پرنسپل ہی مہمان خصوصی تھیں ۔ جس میں بڑی تعداد میں طالبات کے والدین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر طالبات نے نعت خوانی کی ، ملی نغمے اور خاکے پیش کئے ۔ جبکہ بچیوں میں کوئز مقابلہ بھی ہوئے۔ تقریری مقابلے میں طالبات نے مختلف مو ضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ پاکستان اللہ تعالی کی طرف سے ایک تحفہ ہے ۔ جس پر کوئی آنچ نہ آنے دی جائے گی ۔ تاہم انہوں نے کہا ۔ کہ ملک پر وہ توجہہ نہیں دی گئی ۔ جس کا یہ حقدار تھا ۔ بلکہ کرپشن ، اقربا ء پروری ، ظلم و نا انصافی اور طبقاتی تقسیم نے اسے کھوکھلا کر دیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان کو پوری دُنیا میں اس کا مقام دلانے کیلئے تعلیم اور مسلسل محنت وقت کا تقاضا ہے ۔ خصوصا نوجوان نسل پر اس کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا ۔ کہ نئی حکومت میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کی بہبود پر زیادہ بہتر طریقے سے توجہ دی جائے گی ۔ بمبوریت ہائی سکول کی تقریب کے مہمان خصوصی بمبوریت کے معمر ترین اُستاد محمد وزیر تھے ۔ تقریب میں طلباء و طالبات اور اُن کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے