243

وزیراعلیٰ نے مقامی حکومتوں کے رولزآف بزنس کی منظوری دیدی

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے مقامی حکومتوں کے رولز آف بزنس (آر او بیز) کی باضابطہ طور پر منظوری دیدی ہے یہ رولز فوری طور پر نافذل العمل ہوں گے جو مفاد عامہ کے لئے محکمہ بلدیات کی ویب سائٹ پر بھی لوڈ کر دئیے گئے ہیں اسی طرح یہ رولز سوشل میڈیا پر بھی شائع کئے گئے ہیں یہ قوائد ضلعی ، تحصیل اور ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کی تینوں سطحوں کے امور کے لئے الگ الگ مرتب کئے گئے ہیں ان قوائد کے ذریعے مقامی حکومتوں کو اپنے روزمرہ امور چلانے کے لئے رہنمائی فراہم ہو گی دریں اثناء صوبے کے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے رولز آف بزنس کو تینوں سطحوں پر جامع انداز میں مرتب کرنا سینئر وزیر عنایت اﷲ خان اور سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین کی شبانہ روز اور ان تھک کوششوں کی مرہون منت ہے جو بالآخر صوبائی کابینہ اور اب وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد عملی شکل میں مقامی حکومتوں کی سہولت کے لئے دستیاب ہو گئے ہیں ۔

پرائیویٹ سیکرٹری یوں کی ترقی کااعلامیہ جاری
پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال ) خیبر پختونخواحکومت نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں دو ذاتی معاونین کی گریڈ سولہ سے سترہ میں ترقی کا علامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیر خزانہ کے معاون خصوصی خلیل الرحمان اور ڈائریکٹر فنانس کے ذاتی معاون غفران شاہ کو فوری طور ریگولر بنیادوں پر گریڈ سولہ سے سترہ میں ترقی دیدی گئی ہے اسکی منظوری محکمانہ ترقی کمیٹی نے حالیہ اجلاس دی تھی جسے اب چیف سیکرٹری نے باقاعدہ حکمنامے کی صورت میں نافذ کر دیا ہے خلیل الرحمان متعدد وزرائے اعلیٰ، سینئر و صوبائی وزرائاور انتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ بطور ذاتی معاون کام کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں