61

سلطان بیگ المعروف دبنگ ایک نڈراورفرض شناس پولیس آفیسرتھے/سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ

چترال(ڈیلی چترال نیوز)سابق رکن صوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ نے پولیس انسپکٹرسلطان بیگ المعروف دبنگ کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ سلطان بیگ کی بے وقت موت سے پوری قوم کو دکھ پہنچا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں پوری چترالی قوم سلطان بیگ مرحوم کے خاندان کے ساتھ ہے اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے ملاکنڈڈویژن کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرکے علاقے کو جرائم سے پاک کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا ساتھ ہی بے قصور اور غریب لوگوں کے ہمدرد بھی تھے۔سلطان بیگ ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کو ہمہ تن تیار رہتے تھے ان کی موت سے قوم اور محکمہ پولیس ایک عظیم انسان سے محروم ہوگئی۔

Print Friendly, PDF & Email