331

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئیں

بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئی ہیں ۔ گزشتہ رات ان کی حالت ایک بار پھر انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں نے کام چھوڑدیا تھا جس کے بعد ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی تھی اورانہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیاتھاپاکستانی ذرائع ابلاغ میں جاری خبروں کے مطابق نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کردی۔بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلےا سٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں ۔واضح  رہے کہ 22اگست 2017 کو لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔بعد ازاں یکم ستمبر 2017 کو لندن میں کلثوم نواز کے گلے کی کامیاب سرجری مکمل ہوئی تھی۔جس کے بعد 20 ستمبر کو سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کی لندن میں کینسر کے مرض کی تیسری سرجی ہوئی تھی۔اس کے بعد کلثوم نواز کی طبیعت کچھ بہتر ہوئی تھی تاہم رواں سال میں ان کی طبیعت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی تھی۔رواں سال جون کے مہینے میں کلثوم نواز کو اچانک دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے اور ان کے ساتھ عید منانے لندن پہنچے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں