295

ممبر صوبائی اسمبلی چترال مولانا ہدایت الرحمان کا وزیراعلیٰ سے ملاقات/چترال کے اہم امورپرتبادلہ خیال

پشاور(نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی چترال مولاناہدایت الرحمان  کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سے وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات ہوئی ۔جس میں چترال کودرپیش مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔رکن صوبائی اسمبلی چترال مولاناہدایت الرحمان نے چترالی عوام کادرینہ مطالبہ ضلع مستوج کی نوٹفکیشن، ریشن پاور ہاوس کی بحالی بجلی ٹرانسمیشن لائن اپر چترال کے آخری گاوں تک بجلی کی رسائی مداک اور نشکو پائب لائین پبلک ہیلتھ کے تمام منصوباجات نہر اتھک، آیون بمبوریت روڈ، ارندو روٹ شیشی کوہ ، دروش ایریگیشن،تورکھو دروش اسہیاک سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد، چترال بائی پاس روڈ،چترال ٹو مستوج روڈ بونی بازار روڈکی مرمت،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی عمارت کی توسیع ، آلات کی فرہمی موڑکھو ارندو اور بونی ہسپتال میں اسٹاف کی ضروت جیسے اہم مسائل پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ساتھ ہی تورکھو روڈ پر کام کی سستی کی شکایت بھی کی وزیرعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان اور اسپیکر نے تمام مسائل سننے کے بعد یقین دھانی کرتے ہوئے دس دن کے اندر اندر صوبائی دس اہم محکموں کی سیکرٹریز کا ایم پی اے اور ایس ایم بی آر سمیت اجلاس بلاکر اہم فیصلے کرنے کی یقین دہانی کی۔اور آخر میں ایم پی اے کی طرف سے دورہ چترل کی دعوت قبول کرتے ہوئے مناسب وقت پر چترال کا دورہ کرنے کا بہی فیصلہ کیا۔اس موقع پر مولاناہدایت الرحمان اسپیکراورڈپٹی اسپیکرسے بھی کودرپیش مسائل کے حوالے تفصیلی گفتگوکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں