208

تحصیل کونسل دروش کا پہلاتاریخی بجٹ اجلاس،6 کروڑ95 لاکھ کا بجٹ پیش۔ 

دروش(جہانزیب سے ) تحصیل کونسل دروش کا پہلا تاریخی بجٹ اجلاس زیر صدارت کنوینئر خان حیات اللہ خان شروع ہوا۔ جبکہ تحصیل ناظم مولانا الیاس نے پہلا تاریخی بجٹ پیش کیا۔ اس موقع پر بانی دروش رضیت با اللہ بحیثیت مبصر شریک ہوئے ۔بجٹ اجلاس میں تحصیل ناظم نے خطاب کرتے ہوئے پہلا 6 کروڑ 95لاکھ کا بجٹ پیش کیا جبکہ خسارہ 1 کروڑ 28 لاکھ بتایا گیا ۔یاد رہے دروش تحصیل بننے کے بعد پہلا تاریخی اجلاس تھا یوں تحصیل ناظم چترال مولانا الیاس تحصیل دروش کے پہلے ناظم ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ خان حیات اللہ خان پہلے تحصیل کنوینئر ہونے کا اعزاز پایا ۔ بجٹ اجلاس سے ناظم قسور اللہ قریشی ، ناظم حاجی سلطان محمد ، ناظم عبد السلام ، ناظم شیر نذیر ، ناظم روئیدا احمد ساجد نے خصوصی خطاب کیا شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تحصیل دروش کے ترقی کے حوالے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ جبکہ غیر رسمی میٹنگ میں ناظمین نے دروش کو تحصیل بنانے کیلئے کوششوں پر رضیت با اللہ اور سابقہ ایم پی اے بی بی فوزیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں ٹی ایم او دروش مصباح الدین، اکاؤنٹ آفیسر رحیم اللہ ،تحصیل سیکرٹری شیر اکبر و دیگر ٹی ایم او اسٹاف نے شرکت کیں۔ اجلاس مزید دو جاری رہے گا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تحصیل دروش بننے کے بعد اب تحصیل دروش میں ترقیاتی کاموں میں اضافہ ہوگا اور بازار کی صفائی میں مدد ملے گی ہم صوبائی حکومت کے اس اقدام کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں