341

ایم این اے اورایم پی ا ے چترال مختلف محکموں کے سیکرٹریزسے ملاقاتیں،اپرچترال کے بجلی کے جملہ مسائل کوجلدحل کرنے کی یقین دہانی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چترال سے متحدہ مجلس عمل کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی اورمولاناہدایت الرحمان نے مختلف بنیادی اہمیت کے مسائل پرسیکرٹری محکمہ ایری گیشن،سیکرٹری واٹراینڈپاور ،سیکرٹری پبلک ہیلتھ،سیکرٹری صحت ،چیف انجینئرپبلک ہیلتھ،چیف انجینئرواٹراینڈپاوراورڈائریکٹرمحکمہ تعلیم خیبرپختونخواسے اُن کے دفاترمیں ملاقاتیں کی۔اوراپرچترال میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے،ریشن بجلی گھرکی دوبارہ تعمیر،اپرچترال ٹرانسمیشن لائن بچھانے ،ٹرانسفارمرزکی تبدیلی اوراپ گریڈیشن ہسپتالوں کی حالت زاربالخصوص تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال ارندو،تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال وریجن موڑکھومیںڈاکٹرزکی تعینانی ،دروش ،بروز،چترال ،نشیکو،مداک،زیزدی،کشم،چپاڑی ،کارگین اورڈپ کیسوواٹرچینلزکی مسائل پرگفتگوہوئی۔متعلقہ سیکرٹریزنے اُن مسائل کرنے بالخصوص اپرچترال کے بجلی کے جملہ مسائل کوجلدحل کرنے کی یقین دہانی۔اورریشن بجلی گھربھی کوبھی جلدبحال کرنے کے سلسلے میں فوری اقدامات اُٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں