197

چترال سمیت خیبرپختواکے 11اضلاع میں سینکڑوں ایس یس ٹیز بھرتی

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر صوبے کے 11اضلاع کے ہائیر سکینڈری سکولوں کیلئے 490فی میل ایس ایس ٹیز کی بھرتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ٗ ان معلمات کو گریڈ 16میں ایڈہاک ٗ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا ہے اس ضمن میں جاری الگ الگ اعلامیوں کے مطابق بونیر کے سکولوں کیلئے 18معلمات کو تعینات کیا گیا ہےاسی طرح بٹ گرام 4ٗ چارسدہ 31ٗ دیر لوئر 138ٗ چترال 19ٗ کوہستان 2ٗ ملاکنڈ 48ٗمردان 153ٗ شانگلہ 4ٗ سوات 82اور تور غر کیلئے ایک معلمہ کی بھرتی کی گئی ہے اس ضمن میں ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن نے گزشتہ روز اعلامیہ جاری کر دیا ہے واضح رہے کہ ان معلمات کی سکولوں میں تعیناتی اضلاع کے ڈی ای او عمل میں لائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں