337

چترال سے تعلق رکھنے والے نو امیدوار لائبریرین پوسٹ کیلئے پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب ٹھرے

چترال(چ،پ)چترال سے تعلق رکھنے والے سات فیمل اور دو میل امیدواروں نے پبلک سروس کمیشن کے تحت ٹیسٹ انٹرویو پاس کرکے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لائبریرین بی پی ایس17 کیلئے کوالیفائی کرلئے ہیں جن کی سفارشات مرتب کرکے پبلک سروس کمیشن سے تقرری کیلئے صوبائی حکومت کو ارسال کردیا ہے۔خواتین امیدواروں میں الماس دختر اصل بیگ (مرحوم)، فوزیہ دختر سلامت خان، جہاںآراء دختر وزیر شاہ، صائمہ بی بی دختر یعقوب نظارساکنہ اچھوہون پاور (سپرنٹنڈنٹ ایگریکچر آفس چترال)، شاہرہ دختر ہمت، شہناز بی بی دختر حافظ اللہ شامل ہیں۔اسی طرح روبینہ خلیل دختر خلیل اللہ (ریٹائرڈ سینئر لائبررین) ساکن ورکوپ نے کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسزمیں لائبریرین بی پی ایس 17کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں