268

بیوڑی روڈ دروش ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

چترال (نمائندہ  ) بیوڑی روڈ دروش 14اور 15ستمبر کی درمیانی شب موسلادھار بارش کے نتیجے میں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی جہاں تیز بارش سے مختلف مقامات پر ملبہ جمع ہوگیا تھا۔ چیف انجینئر نارتھ طارق خان اور ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود کی خصوصی ہدایت پر ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن مقبول اعظم نے بھاری مشینری سائٹ کی طرف موبلائز کیا اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لئے بیوڑی روڈ کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں