452

پولیس تھانہ ملکہونے گہت بالا میں چھاپہ مار کر ملزم میرزہ ولی کے قبضہ سے 50 لیٹر خام شراب دیگراصلحہ برآمد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈی پی او چترال فرقان بلال کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران ایس ڈی پی او سرکل ملکہو کے زیر نگرانی مقامی پولیس تھانہ ملکہو نے خفیہ اطلاع پر علاقہ گہت بالا میں چھاپہ مار کر ملزم میرزہ ولی کے قبضہ سے 50 لیٹر خام شراب، 10 لیٹر شراب ازقسم ٹرا ، ایک عدد 12 بور راِئفل بمعہ 18 عدد کارتوس اور 17 کلوگرام خام چرس(فصل) جبکہ ملزم سعیدالرحمن کے قبضے سے 43 کلو گرام خام چرس(فصل) برامد کرکے بالترتیب 3 مقدمات درج رجسٹر کیا۔ملزمان حسب ضابطہ گرفتار، مزید تفتیش جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں