چترال ( محکم الدین ) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کالاش نوجوان رہنما وزیر زادہ کو اقلیتی مخصوص نشست پر ایم پی اے منتخب کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی کالاش نوجوان کا اسمبلی پہنچنا ہی بہت بڑی تبدیلی کی عکا س ہے ۔ گذشتہ روز چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی کی زیر صدارت بورڈ کے اجلاس میں جملہ ممبران نے شرکت کی ۔ اور انہوں نے اے وی ڈی پی کے سابق منیجر وزیر زادہ کالاش کی بطور اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا انتخاب پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں پی پی آر پراجیکٹ کے تحت ایون ، رمبور ، بمبوریت ، بریر میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اور یہ فیصلہ کیا گیا ۔ کہ ان منصوبوں کی بورڈ کے ممبران فیزیکل وزٹ کریں گے ۔ اور 19ستمبر کو بورڈ کے جملہ ممبران ان منصوبوں کی وزٹ کیلئے رمبور اور بمبوریت جائیں گے ۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی ۔ جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ کہ انہوں نے کالاش ویلیز کے لوگوں کی سفری مشکلات اور علاقے کی سیاحتی اہمیت کے پیش نظر سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دی ۔اور یہ روڈ سروے ، اینوائرنمنٹل اسسٹمنٹ اور ٹینڈر تک ہو چکے ہیں ۔ لیکن الیکشن کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے ۔ انہوں نے نومنتخب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے اپیل کی ۔ کہ کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر کاکام ایمرجنسی بنیادوں پر شروع کیا جائے ۔ تاکہ سڑک کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے اور علاقے میں روزگار کے مواقع مل سکیں ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر وزیر اعظم