348

چترال یوتھ فورم کی جانب سے اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز، ضلع ناظم مغفرت شاہ اورایم پی اے وزیر زادہ نے شرکت کی

اسلا م آباد (امیر نیاب) : چترال یوتھ فورم (Chitral Youth Forum)نے چترال فٹ بال اکیڈیمی گراونڈ اسلام اباد میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کرکے شجرکاری مہم 2018-19 کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ تقریب میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور چترال سے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ اور پاکستان تحریک انصاف چترال کے جنرل سیکریٹری و سابق امید وار صوبائی اسمبلی اصرار الدین صبور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ اسلام اباد میں مقیم چترالی پروفیشنلز، طلباء اور چترال یوتھ فورم کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فورم کی جانب سے نوید بیگ نے شراکاء کو خوش آمدیدکرتے ہوئے تمام شراکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انھون نے چترال یوتھ فورم کے قیام کے اغراض و مقاصد اور دو سال کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں ضلع ناظم چترال نے اسلام اباد میں مقیم نوجوانون کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چترال میں ہمارا تعلق جس جماعت یا علاقے سے ہو لیکن چترال سے باہر ہمارا ایک ہی شناخت ہے او ر ہم سب ایک ہی چترالی ہیں۔ اور ہمیں مل جل کر چترال کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انھوں نے چترال یوتھ فورم کو اپنی اور ضلعی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چترال سے ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے کہا کہ آج میں چترال یوتھ فورم کے ایک شاندار مہم کے تقریب میں شرکت کیا ہوں۔ انھون نے کہا کہ چترال کی خوبصورتی وہاں کی بھائی چارگی، خلوص اوراپس کی محبت ہے۔ مجھے چترالی ہونے کا فخر ہے جہان برداشت اور ہم اہنگی کی ایک لمبی داستان ہیں۔ ورنہ چین اور دوسرے ممالک میں کلاش قبیلہ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکے۔ یہ چترال ہی ہے جہاں ان کے عقایٗد کا مکمل احترام کیا جاتا ہے۔ اور انہیں مکمل مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ انھون نے چترال یوتھ فورم کو وزیراعظم پاکستان کے وژن سر سبز پاکستان کے لیے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے پر تعریف کے ساتھ شکریہ ادا کیا جو کہ سرسبز پاکستان کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ 
ٓآخر میں مہمانان اور شراکاء نے گراونڈ میں پودے لگا دیئے، مہم کے اگلے مرحلے میں پانچ سو سے ایک ہزار تک پودے اسلام اباد کے مختلف سیکٹرز میں لگا دئیے جائیں گے۔ چترال یوتھ فورم 2019کے اخر تک کم از کم دو ہزار پودے لگا کر ان کی مناسب دیکھ بھال کے بندوبست کا اردہ رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں