اسلا م آباد (امیر نیاب) : چترال یوتھ فورم (Chitral Youth Forum)نے چترال فٹ بال اکیڈیمی گراونڈ اسلام اباد میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کرکے شجرکاری مہم 2018-19 کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ تقریب میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور چترال سے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ اور پاکستان تحریک انصاف چترال کے جنرل سیکریٹری و سابق امید وار صوبائی اسمبلی اصرار الدین صبور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ اسلام اباد میں مقیم چترالی پروفیشنلز، طلباء اور چترال یوتھ فورم کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فورم کی جانب سے نوید بیگ نے شراکاء کو خوش آمدیدکرتے ہوئے تمام شراکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انھون نے چترال یوتھ فورم کے قیام کے اغراض و مقاصد اور دو سال کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں ضلع ناظم چترال نے اسلام اباد میں مقیم نوجوانون کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چترال میں ہمارا تعلق جس جماعت یا علاقے سے ہو لیکن چترال سے باہر ہمارا ایک ہی شناخت ہے او ر ہم سب ایک ہی چترالی ہیں۔ اور ہمیں مل جل کر چترال کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا
ٓآخر میں مہمانان اور شراکاء نے گراونڈ میں پودے لگا دیئے، مہم کے اگلے مرحلے میں پانچ سو سے ایک ہزار تک پودے اسلام اباد کے مختلف سیکٹرز میں لگا دئیے جائیں گے۔ چترال یوتھ فورم 2019کے اخر تک کم از کم دو ہزار پودے لگا کر ان کی مناسب دیکھ بھال کے بندوبست کا اردہ رکھتا ہے۔