188

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سہ روزہ نجی دورے پر بذریعہ سڑک لواری ٹنل سے گزرتے ہوئے چترال پہنچ گئے

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بدھ کی رات سہ روزہ نجی دورے پر بذریعہ سڑک لواری ٹنل سے گزرتے ہوئے چترال پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق وہ جمعرات کے روز گولین گول وادی جانے والے تھے لیکن ناسازی طبع کی بنا پر وہ چترال سکاوٹس کے افیسرز میس سے باہر نہ نکل سکے۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ساتھ گولین گول، شندور جھیل اور کالاش وادی بمبوریت وزٹ کرنے کے بعد 23ستمبر کو پیر کے دن واپسی کا پروگرام بنالیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں