ناران میں ہمارے انتظامی امور کے ذمہ داروں نے جب اخراجات کی جانچ پڑتال کی۔ تو بجٹ میں ہمارے پاس ایک اور سیاحتی مقام کی وزٹ کی گنجائش موجود تھی ۔ اس پر صدر پریس کلب ظہیر الدین نے تجویز دی ، کہ ٹور میں مظفر آباد کو بھی شامل کیا جائے ۔ سب نے متفقہ طور پر اس کی تائید کی ۔ یوں ناران سے صبح سویرے مظفر آباد جانے کا سفر شروع ہوا ۔ ہم واپس کاغان ناران کے راستے بالا کوٹ پہنچے ۔ اور بالاکوٹ سے گھڑی حبیب اللہ کے راستے مظفر آباد کی طرف روانہ ہو گئے ۔ یہ پکی سڑک انتہائی طور پر تنگ اور خستہ حال تھی ۔ اور اسے