255

ڈی۔پی۔او چترال نے PLC ممبران کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کرنے کا یقین دلایا

چترال/ ڈی۔پی۔او آفس چترال میں PLC پبلک لیزان کونسل  سرکل چترال کے ممبران کے ساتھ ڈی۔پی۔او چترال کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں عوامی مسائل زیر بحث ائے۔ ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال نے چار بڑے امور پر مفصل بحث کی جن میں ۔ 1.منشیات کی روک تھام اور نشاندہی کے امور پر ذور دیا اور PLC ممبران سے اس سلسلے تعاون کرنے کی امور پر بھی مفصل بات کی ۔ 2. مجرمان اشتہاری جو معمولی نوعیت کے کیسیز میں ملوث ہیں کو پیش کرنے پر PLC ممبران سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ 3. سیاح، کاروباری افراد جو چترال کا دورہ کرتے ہیں ۔ان کے ساتھ تعاون اور غیر قانونی عناصر کی نشاندہی کے بارے میں پولیس سے تعاون کرنے پر بھی ذور دیا ۔ 4. حالیہ خودکشی کے واقعات کے پیش نظر ڈی۔پی۔او چترال نے PLC ممبران سے اپنے علاقوں میں جمعہ کے روز خطبات میں ایماء کے زریعے خودکشی کے حوالے سے عوام میں اس کی ممنانعت سے متعلق شعور اجاگر کرائے ۔ پبلک لیزان کونسل ممبران نے چترال میں پولیس سے تعلق رکھنے والے مسائل جو غور طلب تھے سے ڈی۔پی۔او کو اگاہ کیا اور پولیس کے کردار کو سراہا بلخصوص منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں پولیس کے اقدامات کی تعریف کی گئی اسکے علاوہ دیگر اداروں سے متعلق اپنے تحفظات ڈی۔پی۔او چترال کے وساطت سے پہنچانے کی دارخوست کی اور اخر میں ڈی۔پی۔او چترال نے PLC ممبران کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کرنے کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں