اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جڑواں شہروں میں مقیم گلگت بلتستان اور چترال کے طلباء اور یوتھ نے غذر کے علاقے بدصوات میں گلیشیر کے پھٹنے سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کی امداد کے لئے “چیریٹی ہائیکنگ” میں بھر پور حصہ لیا۔ اس امدادی ہائیکنگ کا اہتمام ایوب ہمدرد فاؤنڈیشن اور شاد فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد ہائیکنگ کے ذریعے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنا اور حکومت وقت و مخیر حضرات کی توجہ اس طرف مبذول کروانا تھاتا کہ ان متاثرہ بے گھر افراد کی بحالی اور آباد کاری کے لئے فوری ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔. اس موقعے پر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر شرکاء علی احمد جان، راجہ ایوب، امیر حسین، وجاہت، ممتاز گوہر، وحید رحمت و دیگر نے کہا کہ گلگت بلتستان اور چترال کے اکثر علاقے پہاڑی سلسلوں کے وسط میں آباد ہونے کی وجہ سے قدرتی آفات کی زد میں رہتے ہیں۔ اس لئے ہمیں دوسرے علاقوں کے عوام کی نسبت ان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے زیادہ الرٹ اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج بد صوات کے متاثرین کی آباد کاری کے لیے اتنی بڑی تعداد میں طلباء، نوجوانوں اور پروفیشنلز کا باہر نکلنا