چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) آغا خان ایجوکیشن سروس (اے کے ای ایس پی) نے گزشتہ دودنوں کے دوران چترال شہر اور اپر چترال کے کوراغ میں تکریم اساتذہ کے سلسلے میں منعقدہ دو مختلف تقاریب میں مجموعی طور پر 64لاکھ روپے کے انعامات اور بونس ادارے کے 45تعلیمی اداروں میں پڑہانے والے 193ٹیچروں میں تقسیم کئے گئے جس کا مقصد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹیچروں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے کوالٹی ایجوکیشن کا مقصد حاصل کرنا ہے جس کے لئے یہ ادارہ گزشتہ چھ عشروں سے کوشان ہے۔ اتوار کے دن کوراغ میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول برائے طالبات میں منعقدہ تقریب میں اپر چترال کے اے کے