چترال( شہریار بیگ سے) دعوۃ اکیڈمی انٹر نیشنل اسلا مک یونیورسٹی کے زیر اہتمام چترال میں غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) سے تعلق رکھنے والے ولنٹیرز کے لئے پانچ روزہ سمینار منعقد ہوا۔جس میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (LSO) کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی ۔ دعوۃ اکیڈمی کے ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم،ڈاکٹر سفیر احمد،ڈاکٹر محمد شاہد رفیع،ڈاکٹر طاہر محمود،ڈاکٹر ظہیر الدین بہرام،(ر)پرفیسر شمس انظر فاطمی،احسان ملک اور عنایت اللہ اسیرنے اسلام کی چند بنیادی اصطلاحات،قوموں کے عروج زوال کے اسباب،معاشی ترقی میں سماجی تنظیموں کا کردار،دعوت دین ہم سب کی ذمہ داری،حقوق قرآن، سماجی بہبود اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اور معاشرے میں دین کی ضرورت اور اہمیت جیسے اہم موضوعات پر لیکچر دئیے۔مقررین نے کہاکہ دعوۃ اکیڈمی کا ٹارگٹ مکمل اسلامی معاشرے کا قیام ہے۔جس میں ہر انسان ایمان،عبادات،معامالات اور اخلاقیات کا عملی نمونہ ہو۔ہم میں ہر ایک کو یہ سوچنا چاہیے کہ ہم آگے اپنی اولاد کو کس طرف لے جا رہے ہیں۔کیا ہم اُن کی تربیت بالکل اُسی طرح کر رہے ہیں جس کا ہمیں حضور پاک ﷺنے حکم دیا ہے ہم اللہ تعالیٰ، قرآن پاک اور حضورﷺسے کتنی محبت رکھتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ دین میں سماجی کارکن کی بڑی اہمیت ہے اور حضور پاک ﷺسے بڑھ کر کون زیادہ سماجی رکن ہو سکتاہے۔ ہم اپنے اولاد کو حضورپاکﷺ کے حیات طیبہ سے روشناس کرائیں گے تو معلوم ہوگا کہ پیغمبر خدا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ بعثت سے قبل بھی خدمت خلق کے داعی