چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) خیبر پختونخوا بار کو نسل کے رکن عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری وقاص احمد ایڈوکیٹ، نے ڈسٹرکٹ بار کے دیگر ممبران شعیب احمد ایڈوکیٹ، تنزیل الرحمن ایڈوکیٹ اور آفتاب حسین ایڈوکیٹ کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں دورہ چترال کے موقع پر ان کی خدمت میں پیش کردہ عوامی مسائل پر فوری کاروائی کرکے انہوں نے چترالی عوام کے دلوں کو امیدوں سے بھر دیا ہے جوکہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے مایوسی کے دلدل میں پھس گئے تھے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مزید مطالبہ کیا کہ پسما ندگی سے دوچار چترالی عوام کو فوری طور پر ریلیف پہنچایا جائے کیونکہ متعدد ترقیاتی منصوبہ جات کی منسوخی اور تاخیر کی خبر سے چترال کے طول وعرض میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں نیشنل ہائی وے