چترال ( محکم الدین ) ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے تورکہو ، اویر ، تریچ کے لوگوں کو یقین دلایا ہے ۔ کہ نئی وجود میں آنے والی تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن موڑکہو کے دفاتر کاغلشٹ میں تعمیر کئے جائیں گے ۔ جس کی عمارت کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے 6کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ اس لئے عوام تورکہو کو اس حوالے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ تاہم عمارت کی تعمیر تک ٹی ایم اے موڑکہو اور بونی میں اپنے کام جاری رکھے گا ۔ تاکہ لوگوں کو سہولت مل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال چترال میں تورکہو ، اویر اور تیریچ کے ڈسٹرکٹ ، تحصیل ممبران اور ویلیج کونسلوں کے ناظمین ، کونسلرز اور عمائدین کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جو ٹی ایم اے آفس کو موڑکہو کے مقام وریجون میں قائم کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صوبائی حکومت کی طرف سے اپر چترال ضلع کے قیام کے اقدامات جاری ہیں ۔ جن کے دفاتر کیلئے بھی جگہ کی ضرورت ہے ۔ اور مناسب جگہ کاغلشٹ ہی ہے ۔ جس میں ضلع کے دفاتر کیلئے بھی زمین مختص کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہماری نظر میں تور کہو ، موڑکہو ، مستوج اور چترال جیسے علاقائیت کی بنیاد پر بات کوئی معنی نہیں رکھتا ۔ ہم چترال کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں ۔ اور عوام کی مشکلات کا حل ہماری ترجیح ہے ۔ اس لئے عوام تسلی رکھیں ۔ جو کام بھی عوام کے بہتر مفاد میں ہو گا وہی کریں گے ۔ قبل ازین ممبر تحصیل کونسل مستوج محمد سید خان لال ، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ ، سابق ایم پی اے سید احمد خان ، قاری عطاء الرحمن ممبر ڈسٹرکٹ کونسل تیریچ ، وقاص احمد ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چترال ، رہنما