498

ایم پی اے چترال مولاناہدایت الرحمن نے ٹی ایم اے مستوج کی تعمیرکردہ جنرل بس سٹینڈکافاتہ کاٹ کرافتتاح کیا

بونی(نامہ نگار)ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے ٹی ایم اے مستوج کی ٖطرف سے تعمیر کردہ جنرل بس سٹینڈ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر اے سی مستوج،تحصیل نائب ناظم فخرالدین،ایس ڈی پی او،معتبرات اور عوام بڑی تعدادمیں موجود تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ٹی ایم او مستوج کریم ا ﷲنے بتایا کے ٹی ایم اے مستوج کے پی کے میں واحد ادارہ ہے جس نے اپنے فنڈسے زمین خریدکر پہلا سرکاری بس سٹینڈ قایم کیاجس میں واسیع کارپارکنگ کے ساتھ خواتین اور مردون کے لیے الگ الگ انتظار گاہ اور پبلک لیٹرین کی سہولت موجود ہے،جبکہ اڈے کے اطراف دوکانین تعمیر کی جائے گی جس سے ادارے کو خاطرخواہ مالی امدانی ہوگی ۔اس موقع پربلدیاتی نمائندوں نے بونی ٹاون میں صفائی کے لئے خاص انتظام پرٹی ایم اے مستوج کریم اللہ کاشکریہ اداکیاممبرصوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمن نے فاتہ کاٹ کرباقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں