چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن خیبر پختونخوا پروفیسر محمدندیم نے کہا ہے کہ کامرس اور منیجمنٹ سائنس کی تعلیم کی اہمیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے جس میں تیزی سے بدلتی ہوئی حالات کے ساتھ مطابقت رکھنے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقت کی قوت پیدا کرنے کے لئے ایسے ادارے ہی ماہر افراد پیدا کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا ٹیکنکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہمیشہ جدیدیت کو مقدم رکھا اور ان اداروں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کی تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ہفتے کے روز گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز چترال میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے کی کامرس کالجوں میں بی ۔ ایس پروگرام شروع کئے گئے ہیں جوکہ انتہائی کم فیس پر طلباء کو ان کے گھروں کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کی سہولت کرنے کی طرف قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں اس کالج کو ڈائرکٹوریٹ نے ہمیشہ ترقیاتی کاموں میں اولیت دے دی تاکہ اس دور افتادہ علاقے میں فنی تعلیم کی ذیادہ سے ذیادہ سے سہولیات بہم پہنچ سکیں۔ پروفیسر ندیم نے کالج میں ڈیجیٹل لائبریری کا قیام ، موجودہ لائبریری کے لئے مزید کتب فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ تدریسی اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے کہاکہ ایک سو سات مختلف ٹیچنگ اسامیوں کے لئے موزون امیدواروں کی چناؤ کے