359

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ پر دوران تدریس موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ پر دوران تدریس موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ٗ کلاس رومز میں موبائل کے استعمال پر اساتذہ پر بھاری جرمانے اور تنخواہوں میں کٹوتی کے ساتھ انضباطی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ذرائع کے مطابق اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی جانب سے موبائل فون سکولوں میں لانے پر ان سے موبائل ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیںصوبائی حکومت نے اساتذہ کو صاف ستھرے کپڑوں اورپاؤں میں چپل کی بجائے بوٹ یا چپلی میں آنے کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کلاس رومز میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت موبائل فون پر بھی مصروف رہتے ہیں جس کے باعث درس و تدریس کے عمل میں خلل پڑتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں