چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) خسرے کی بیماری کے خلاف مہم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود اور چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کے زیر صدارت بدھ کے روز منعقد ہوا جس میں ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 15اکتوبر سے 27اکتوبر تک جاری رہنے والی اس 12روزہ مہم میں ضلعے کے تمام چوبیس یونین کونسلوں میں مہم چلانے کے لئے 131ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مہم کی مانیٹرنگ کے لئے مربوط نظام وضع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 9ماہ سے لے کر 5سال تک کے عمر کی بچوں اور بچیوں خسرہ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگانے کے لئے فکسڈ سنٹروں کے علاوہ موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام یونین کونسلو ں کے لئے مایکرو پلاننگ بنائی گئی ہے اور عوام تک اس مہم کی اہمیت واضح کرنے کے لئے آئمہ مساجد اور دوسرے کمیونٹی لیڈروں کی خدمات حاصل کئے جائیں گے جبکہ مہم سے ایک دن پہلے تمام علاقوں میں لاؤڈ