321

یتیموں ، ناداروں اور بے کسوں کی خبرگیری کرنااور ان کی مدد کرنا نصیب والوں کے حصے میں آتی ہے/ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) محافظ بیت الاطفال کے نام سے چترال میں یتیم اور نادار بچوں کی پرورش اور کفالت کے لئے قائم اور اپنی نوعیت کے پہلے ادارے کی مستقل عمارت پر کام دنین کے مقام پر شروع ہوگیا ہے جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے کی ۔ افتتاحی تقریب میں ادارے کے روح روان عمادالدین، شہزادہ مدثر الملک اور دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہاکہ یتیموں ، ناداروں اور بے کسوں کی خبرگیری کرنااور ان کی مدد کرنا نصیب والوں کے حصے میں آتی ہے جنہیں قیامت کے روز قرب رسول بھی اسی بنا پر حاصل ہوتی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ چترال میں ایسی ادارے کا قیام نہایت خوش آئند بات ہے جس کے لئے کام اور جدوجہد کرنے والے خوش نصیب ہیں جبکہ اس کی مستقل عمارت کے لئے مفت زمین کی فراہمی سے کام میں آسانی ہوئی ہے ۔ انہوں نے چترال کی سول سوسائٹی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ دل کھول کر اس کارخیر میں حصہ لیں اور عمارت کی جلد ازجلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں