Site icon Daily Chitral

اس مصیبت کی گھڑی میں وزیراعظم پاکستان مختصرعرصے میں چترال کا دودفعہ دورہ کرکے عوام کے دل جیت لئے۔صفت زرین

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری صفت زرین نے ڈیلی چترال سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف مختصرعرصے میں چترال کادودفعہ دورہ کرکے عوام کے دل جیت لئے۔وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف چترال کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ 16سال قبل یکم جون1999کو چترال کے دورے پر آکر اسوقت ایک ارب روپے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔جن سے کافی ترقیاتی کام کئے گئے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ 16سال بعد میاں نواز شریف دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوکر چترال کا دو دفعہ دورہ کیا۔سیلاب اور زلزلہ متاثرین کے غم میں شریک ہونے کے علاوہ چترال کے لئے30میگاواٹ بجلی،لواری ٹنل کو دسمبر2016سے پہلے تکمیل ،چکدرہ چترال روڈ سمیت چترال مستوج روڈ،لٹکوہ اور بمبوریت وغیرہ کی تکمیل کی خوشخبری سنایا۔وزیراعظم نواز شریف چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چترال کو وسطی ایشیائی ممالک سے ملارہے ۔وزیراعظم محمدنوازشریف چترالی عوام ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی ہے۔اس لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کی کارکنوں اورعوام کی طرف سے وزیراعظم محمدنوازشریف کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Exit mobile version