449

خسرے سے بچاؤ مہم چترال کے 24یونین کونسلوں میں مربوط اور منظم انداز میں چلانے کے لئے تیاریاں مکمل /ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فیاض رومی 

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی پروگرام چترال ڈاکٹر فیاض رومی نے کہا ہے کہ 15اکتوبر سے شروع ہونے والی خسرے سے بچاؤ کا 12روزہ مہم چترال کے تمام 24یونین کونسلوں میں مربوط اور منظم انداز میں چلانے کے لئے تیاریاں مکمل کئے جاچکے ہیں اور اس سلسلے میں اسٹاف کی تربیت سے لے کر ٹیکے کے ادویات کی تمام مقامات تک پہنچانے اور سپروژن کا نظام بھی وضع کردیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز اپنے دفتر میں مقامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مہم کے لئے 131ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 41مقامات پر فکسڈ سنٹر قائم کئے گئے ہیں اور ذیادہ دورافتادہ اور ناقابل رسائی علاقوں کے لئے موبائل ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہم کی اہمیت واضح کرنے اور خسرہ جیسی مہلک بیماری سے نئی نسل کو محفوظ رکھنے کی اہمیت سے عوام کو باخبر کرنے کے لئے آئمہ مساجد ، سول سوسائٹی کے رہنماؤں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ مہم سے ایک دن پہلے محکمہ صحت کے ملازمین میگافون پر گاؤں گاؤں منادی بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر ٹیم میں ایک ویکسینیٹراور ان کا معاون اور دو سوشل موبلائزر بھی ہوں گے ۔ ڈاکٹر فیاض رومی نے کہاکہ خسرہ کی وائرس کو ختم کرکے کسی علاقے سے اس بیماری کو بھی ختم کی جاسکتی ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق دس لاکھ کی آبادی میں خسرے کی بیماروں کی تعداد پانچ سے ذیادہ نہیں ہونی چاہئے جبکہ وطن عزیز میں یہ کہیں ذیادہ ہے جوکہ گزشتہ سال 299 کی تشویشناک حد کو چھوگئی ۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں اس سال کے دوران 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فیاض نے کہاکہ ہر یونین کونسل کو مختلف بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں ویکسینین کا کام ہوگا جبکہ یہ پولیو مہم سے ذیادہ مشکل ہے جس میں چار افراد پر مشتمل ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے اور ویکیسن کو کھولنے کے بعد دوسری جگہ نہیں لے جاسکتے۔ انہوں نے کہاکہ ویکسینیشن کے بعد کوئی پیچیدگی پیدا ہونے کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بھی انتظامات کرتے ہوئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں ۔ا ن کا کہنا تھاکہ اس مہم سے قبل محکمے کے65 ویکسینیٹروں میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں